حیدرآباد

تلنگانہ کے سرکاری نشان سے چارمینار اور کاکتیہ کمان کو نکالنے کی کوششوں کیخلاف بی آرایس کی احتجاجی ریالی

کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ حیدرآبادکامطلب چارمینار ہے جس کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔چارمینار اور حیدرآباد پوری دنیا میں ایسے جڑے ہیں جن کو کوئی الگ نہیں کرسکتا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے کارگزار صدر و سابق ریاستی وزیر تارک راما راؤ نے حکومت کے سرکاری نشان میں کی گئی تبدیلیوں بشمول تاریخی چارمینا اور کاکتیہ کمان کو نکال دینے کی کوششوں کے خلا ف چارمینار کے پاس احتجاجی ریلی نکالی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

 اس موقع پر انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ دس سالوں میں ہونے والی ترقی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، ریاست کی 10ویں یوم تاسیس کو شایان شان طریقہ سے منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابقہ حکومت کی طرف سے کی گئی ترقی کو نظر انداز کر رہی ہے۔

کاکتیہ کمان اور چارمینار کو سرکاری نشان سے ہٹانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارمینار کو صدیوں سے حیدرآباد کی علامت کے طور پر بین الاقوامی شہرت حاصل ہے۔

کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ حیدرآبادکامطلب چارمینار ہے جس کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔چارمینار اور حیدرآباد پوری دنیا میں ایسے جڑے ہیں جن کو کوئی الگ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگو سے چارمینار اور کاکتیہ کمان کو ہٹانے کے منصوبہ کی بی آرایس مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے وزیراعلی سے پوچھا کہ لوگو سے ان عمارتوں کو ہٹانے کی کیوں ضرورت پڑی تھی؟ریاستی حکومت بعض وجوہات کی بنا پر ریاستی لوگو سے مشہور چارمینار کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے سرکاری لوگو سے کاکتیہ کمان اور چارمینار کو ہٹانے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے اپیل کی کہ وہ عوام کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کافی جدوجہد اور قربانیوں کے ساتھ حاصل کیا گیا تھا۔

 کانگریس حکومت احمقانہ فیصلے لے رہی ہے اور ضدی رویہ اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کانگریس حکومت سازش کررہی ہے۔وہ تلنگانہ کی تاریخ سے سابق وزیراعلی و بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کے نام کو مٹانا چاہتی ہے، اسی کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگو سے چارمینار کو ہٹانا حیدرآباد کی توہین ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کاکتیہ حکمرانوں کے فن کو کیسے ختم کیا جائے گا۔کے ٹی آر کے ساتھ سکندرآباد کے ایم ایل اے پدماراؤ، جوبلی ہلز کے ایم ایل اے گوپی ناتھ، بی آر ایس لیڈران پونالہ لکشمیا اور ٹی راجیا بھی تھے۔ بی آر ایس لیڈروں نے کل قلعہ ورنگل میں کاکتیہ کمان کے قریب بھی اس مسئلہ پر احتجاج کیا۔