حیدرآباد

مکان میں اچانک بکرا گھس پڑا، خاتون کی جھاڑو سے پٹائی، پادری گرفتار(ویڈیو وائرل)

خاتون اپنے آپ کو بچانے کیلئے پڑوسی کے مکان میں گھس پڑی تاہم پادری نے وہاں بھی پہنچ کراس کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں یہ خاتون زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: مکان میں بکرے کے اچانک آجانے پر خاتون کی جھاڑو سے پٹائی کرنے والے پادری کو گرفتار کرلیاگیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ گُرم گوڑہ میں اس ماہ کی 24تاریخ کو پیش آیاتاہم تاخیر سے اس کا علم ہوا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق پدما نامی خاتون نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ وہ اپنے بھیڑ بکریوں کو چروا رہی تھی کہ اچانک ایک بکرا پادری کے مکان کی دیوار پھاند کر گھر میں گھس پڑا جس پر پادری نے خاتون پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اس کی جھاڑو سے پٹائی کردی۔

خاتون اپنے آپ کو بچانے کیلئے پڑوسی کے مکان میں گھس پڑی تاہم پادری نے وہاں بھی پہنچ کراس کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں یہ خاتون زخمی ہوگئی۔

اس واقعہ کا ویڈیو مکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پادری، اس خوفزدہ خاتون پر جھاڑو سے حملہ کررہا ہے۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پادری ڈی سائم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا۔