تلنگانہ

چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعہ اقتدار میں آنا ہے، اور انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اس کے بجائے وہ جیل میں جاسکتے ہیں،

حیدرآباد: (منصف نیوز بیورو) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعہ اقتدار میں آنا ہے، اور انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اس کے بجائے وہ جیل میں جاسکتے ہیں،

متعلقہ خبریں
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

چیف منسٹر کے اس بیان نے بی آر ایس قائدین میں تشویش کی لہر دوڑادی اور قیاس لگایا جا رہا ہے کہ بی آر ایس سوشل میڈیا ونگ سے منسلک کارکنوں کو گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کے حالیہ دنوں میں راج شیکھر نامی شخص جو ایکس پلاٹ فارم پر کیپٹن فاساک کے نام سے ہینڈل چلانے کے لیے جانا جاتا ہے،کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری نے بی آر یس کے آن لائن نیٹ ورکس سے وابستہ کارکنوں میں تشویش کو جنم دیا ہے۔

بی آر ایس کے سوشل میڈیا کنوینر، مانے کرشنک نے گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا چونکہ دسہرہ کی تعطیلات ہیں، کانگریس حکومت ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر حکومت کی جانب سے بی آرا یس کارکنان کو ہراسانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو آپ کو بی آر یس لیگل سیل 8143726666 پر صرف ایک پیغام یا ایک فون کال کرنے ہوگا۔ ایک اور کنوینر، دنیش چودھری نے کہا ’چٹی نائیڈو (چیف منسٹر) ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں کو غیر قانونی گرفتاریوں سے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔

اگر حکومت سمجھتی ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہوئے ہی ہمیں روکنے کا واحد راستہ ہے تو ہم حالات کا سامنا کرنے تیار ہیں۔

Photo Source: @GirijaShetkar