تلنگانہ

بی آرایس کو ان کے امیدواروں کی وجہ سے شکست ہوگی:رینوکاچودھری

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر و کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

انہوں نے کہاکہ ایک سال پہلے ہی وہ عوام کی نبض کو جان چکی تھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ ان کا خواب تھا کہ سونیا گاندھی کو یہ ریاست دیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے تمام حامی پارٹی قیادت سے خفا ہیں۔ہر گاوں میں یہ ناراضگی پائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ وہ یہ سوچتی تھیں کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند دونوں کافی عقل مند ہیں تاہم دونوں ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس کو ان کے امیدواروں کی وجہ سے شکست ہوگی۔