بھارت

بی ایس ایف نے پنجاب میں پاکستانی درانداز کو کیا ہلاک

سپاہیوں نے اسے رکنے کو کہا لیکن وہ باڑ کی طرف بھاگتا رہا تو انہوں نے گولی چلا دی۔

چنڈی گڑھ: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کی رات امرتسر سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا۔

متعلقہ خبریں
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ارشدیپ سنگھ نے زیادہ رن دینے کا ورلڈریکارڈ بنالیا
رام رحیم کے اہانت آمیز ریمارکس حکومت پنجاب کو نوٹس

نیم فوجی دستے کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے پاکستانی درانداز کو بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے اور امرتسر ضلع کے مہوا گاؤں میں سرحدی حفاظتی باڑ کے قریب آتے دیکھا۔

سپاہیوں نے اسے رکنے کو کہا لیکن وہ باڑ کی طرف بھاگتا رہا تو انہوں نے گولی چلا دی۔

وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بی ایس ایف نے علاقے کی تلاشی لی اور ایک بیگ ملا جس میں کچھ کپڑے تھے۔

اس کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ گھرنڈہ کے حوالے کر دیا گیا۔