کھیل

ارشدیپ سنگھ نے زیادہ رن دینے کا ورلڈریکارڈ بنالیا

ارشدیپ سنگھ نے اتنی بری بولنگ کی کہ 214 رنز بنانے کے باوجود ان کی ٹیم ممبئی انڈینز سے 7 گیندیں پہلے ہی میچ ہارگئی۔ اس شکست کے دوران ارشدیپ سنگھ نے ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو حیران کن ہے۔

موہالی: آئی پی ایل 2023 میں ممبئی انڈینز کے خلاف ایک کے بعد ایک وکٹ لینے والے ارشدیپ سنگھ اچانک ہیرو سے صفر ہوگئے۔ پنجاب کے اس تیز گیند باز کو چہارشنبہ کے روز زبردست مارا پیٹا گیا۔ موہالی میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں ارشدیپ سنگھ نے ناقص بولنگ کی تمام حدیں توڑ دیں۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے کے قریب

ارشدیپ سنگھ نے اتنی بری بولنگ کی کہ 214 رنز بنانے کے باوجود ان کی ٹیم ممبئی انڈینز سے 7 گیندیں پہلے ہی میچ ہارگئی۔ اس شکست کے دوران ارشدیپ سنگھ نے ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو حیران کن ہے۔

اردشدیپ سنگھ 4 اوورز سے بھی کم وقت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے ممبئی انڈینز کے خلاف 3.5 اوور میں 66 رنز دئے۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ بین وہیلر کے نام تھا جنہوں نے سال 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 3.1 اوورز میں 64 رنز دیے تھے۔ ارشدیپ سنگھ نے ممبئی کے خلاف 17.21 کے اکانومی ریٹ سے رنز لٹائے۔ ارشدیپ سنگھ کی بولنگ اتنی خراب تھی کہ ان کے خلاف 23 گیندوں میں سے 12 میں باؤنڈری لگائی گئیں۔

 مجموعی طورپر ارشدیپ سنگھ کی بولنگ پر 4 چھکے 8 چوکے بھی لگے۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ نے بھی دو وائیڈ گیندیں بھی کیں۔ واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ پچھلے دو میچوں سے مہنگے ثابت ہورہے تھے۔ انہوں نے چینائی کے خلاف 4 اوور میں 37 رنز دیے اور اس تیز گیند باز نے لکھنو سوپر جائنٹس کے خلاف موہالی میں ہی 54 رنز دیے۔

 ارشدیپ سنگھ نے اس سیزن میں 10 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن ان کا اکانومی ریٹ 9.80 ہے۔ واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ اس سیزن میں اثر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہے لیکن وہ زیادہ مہنگے ثابت ہورہے ہیں۔ ادھر دوسری جانب جیسے ہی پنجاب کنگز ممبئی انڈینز کے خلاف میچ ہارے، ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 پنجاب نے 10 میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور 5 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اب اس کے 4 میچ باقی ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کیلئے اسے کم ازکم 3 میاچس جیتنا ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب کی ٹیم یہ کام کر پاتی ہے یا نہیں۔

a3w
a3w