مہاراشٹرا

بھینس نے قیمتی سونے کا منگل سوتر نگل لیا، انوکھا واقعہ

خاتون نے زیورات کو سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری پلیٹ میں نہانے سے پہلے رکھ دیا تھا۔ نہانے کے بعد اس نے چھلکوں والی پلیٹ بھینس کے سامنے کھانے کے لیے رکھ دی اور گھر کے کام کاج میں مشغول ہوگئی۔

مہاراشٹرا: مہاراشٹر میں ایک بھینس نے غلطی سے ایک مہنگا سونے کا ‘ منگل سوتر’ نگل لیا جسے 2 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔  یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع واشیم پیش آیا۔  منگل سوترکی قیمت تقریباً 1.5 لاکھ  روپے ہے جس کا وزن 20 گرام سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے زیورات کو سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری پلیٹ میں نہانے سے پہلے رکھ دیا تھا۔ نہانے کے بعد اس نے چھلکوں والی پلیٹ بھینس کے سامنے کھانے کے لیے رکھ دی اور گھر کے کام کاج میں مشغول ہوگئی۔

 چند گھنٹوں کے بعد ہی اسے احساس ہوا کہ منگل سوتر غائب ہے۔  اسے یاد آیا کہ اس نے چارے کی پلیٹ میں ‘منگل سوتر’ رکھا تھا۔ تاہم جب اس نے دیکھا تو بھینس چارہ کھا چکی تھی اور ساتھ ساتھ منگل سوتر بھی نگلی گئی تھی۔

خاتون نے فوری طور پر اپنے شوہر کو اس واقعہ اطلاع دی جس کے بعد جانوروں کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر  نے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا اور تصدیق کی کہ ‘ منگل سوتر’  بھینس کے پیٹ میں ہے۔

اگلے دن بھینس کی دو گھنٹے طویل سرجری کی گئی اور اس کے پیٹ سے منگل سوتر کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔ سرجری کے بعد بھینس کے 60 سے 65 ٹانکے لگے۔

واشیم کے ایک ہیلتھ عہدیدار بالا نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ میٹل ڈیٹیکٹر سے پتہ چلا کہ بھینس کے پیٹ میں کچھ دھات  نما شے ہے۔ آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں 60-65 ٹانکے درکار تھے۔

a3w
a3w