حیدرآباد
معین آباد میں دستیاب جلی لاش کیس: ایس آئی معطل، انسپکٹر کومیموجاری
حیدرآبادپولیس کمشنرکے سرینواس ریڈی نے جمعہ کے روز ڈیوٹی سے تساہل برتنے کی پاداش میں حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر شیواکوخدمات سے معطل کرنے اور انسپکٹر رام بابو کو میموجاری کرنے کا اعلان کیا۔
حیدرآباد: حیدرآبادپولیس کمشنرکے سرینواس ریڈی نے جمعہ کے روز ڈیوٹی سے تساہل برتنے کی پاداش میں حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر شیواکوخدمات سے معطل کرنے اور انسپکٹر رام بابو کو میموجاری کرنے کا اعلان کیا۔
معین آباد سے ایک جلی لاش ملنے اور اس کی ملے پلی کی ایک 22سالہ خاتون کے طورپرشناخت ہونے کی اطلاع کے بعد کمشنر پولیس نے حبیب نگر پی ایس کا اچانک دورہ کیا اور فرائض سے پہلوتہی پر انسپکٹر رام بابو اور ایس آئی شیوا کی سرزنش کی۔
بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے سرینواس ریڈی نے کہاکہ حبیب نگر پولیس کو خاتون کی گمشدگی کا کیس درج کرناچاہئے تھا مگر ایس آئی اور
سرکل انسپکٹر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیااور کیس درج نہیں کیاجس کی وجہ سے ایس آئی شیواکوخدمات سے معطل کیا گیاہے اور انسپکٹررام بابوکومیموجاری کیاگیا ہے۔ کمشنرنے یہ بات بتائی۔