تلنگانہ
جگتیال میں بس حادثہ کا شکار،بعض مسافرین زخمی
حادثہ کے وقت بس میں 25مسافرین سوارتھے۔مٹ پلی ڈپو کی یہ بس مٹ پلی سے خانہ پور کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ملاپور منڈل میں آرٹی بس حادثہ کاشکارہوگئی۔اس بس کا ٹائرپھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں گرگئی۔
اس حادثہ میں بعض مسافرین زخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بس میں 25مسافرین سوارتھے۔مٹ پلی ڈپو کی یہ بس مٹ پلی سے خانہ پور کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔