تلنگانہ

درشن کیلئے جانے کے دوران اوڈیشہ میں بس حادثہ۔ پرانا شہر حیدرآباد کے 3 افراد ہلاک

مختلف مندروں میں درشن کیلئے جانے کے دوران اوڈیشہ ریاست میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: مختلف مندروں میں درشن کیلئے جانے کے دوران اوڈیشہ ریاست میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

ذرائع کے مطابق پرانا شہر کے چھتری ناکہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے 30افراددرشن کیلئے اوڈیشہ گئے تھے۔

یہ تمام افرادریاستی دارالحکومت سے پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ذریعہ مشرقی ہند کی اس ریاست گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق برمپور کے قریب ان کی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس مخالف سمت سے آنے والی ایک اور بس سے متصادم ہوگئی۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ بس ڈرائیور کے بشمول 3 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔

اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہلوکین کی شناخت کرانتی، ادے سنگھ اور اپلایا کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثہ کی اطلاع پر چھتری ناکہ میں ان افراد کے افرادخاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔

a3w
a3w