دلخراش مناظر: مسافرین سے بھری بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک
آگرہ۔ لکھنو ایکسپریس وے پر چہارشنبہ کے دن ایک ڈبل ڈیکر سلیپر بس‘ دودھ کے ٹینکر سے ٹکراگئی۔
اُٹاؤ(یوپی): آگرہ۔ لکھنو ایکسپریس وے پر چہارشنبہ کے دن ایک ڈبل ڈیکر سلیپر بس‘ دودھ کے ٹینکر سے ٹکراگئی۔
18 افراد ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ حادثہ صبح5 بجے کے آس پاس پیش آیا۔ ضلع مجسٹریٹ گورنگ راٹھی نے بتایا کہ پہلی نظر میں بس کی رفتار زیادہ تھی۔
وہ دہلی سے موتیہاری (بہار) جارہی تھی۔ اس نے پیچھے سے ملک ٹینکر کو ٹکر دے دی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لکھنو ایس بی شیروکر نے پی ٹی آئی سے کہاکہ مہلوکین میں 14 مرد‘3 عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں۔
بنگارمؤ کے سرکلر آفیسر (سی او) اروند کمار کے بموجب ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں اُلٹ گئیں۔ مہلوکین میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوس بھی شامل ہیں۔
زخمیو ں کو دواخانہ لے جایاگیااور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہاکہ پی ایم این آر ایف سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے ملیں گے۔
چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے۔