تلنگانہحیدرآباد

اے ٹی ایم میں چوری کی ناکام کوشش

قریب سے گزرنے والے مقامی افرادنے تباہ شدہ اے ٹی ایم مشین کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور اے ٹی ایم کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے دوباک ٹاون میں اے ٹی ایم میں چوری کی ناکام کوشش کی گئی۔ رات دیرگئے چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑکر اس میں سے رقم نکالنے کی کوشش کی۔

 صبح میں قریب سے گزرنے والے مقامی افرادنے تباہ شدہ اے ٹی ایم مشین کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور اے ٹی ایم کا معائنہ کیا۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اے ٹی ایم سے چور، رقم نکالنے میں کامیاب ہوئے یانہیں۔

 اس واردات سے مقامی افراد میں خوف و ہرا س دیکھاگیا۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر پولیس چوکس رہتی تو ایسے حالات پیدا نہ ہوتے۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت پولیس، پٹرولنگ میں اضافہ کیاجائے۔