حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں بسوں میں چوری کی واردات

ڈرائیور س کے سونے کے وقت ڈرائیور کی نقد رقم پر مشتمل بیگ،سل فون اوردوسری اشیا کی چوری کرلی گئی۔جب صبح ڈرائیور س نیند سے بیدار ہوئے توان کو اس چوری کا علم ہوا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بسوں میں چوری کی گئی۔اوپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو بسوں میں یہ واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

تھرروڈپوسے تعلق رکھنے والی سوپرلکثری اورراجدھانی بسوں کو اوپل بس ڈپومیں ٹہرایاگیاتھا۔

ڈرائیور س کے سونے کے وقت ڈرائیور کی نقد رقم پر مشتمل بیگ،سل فون اوردوسری اشیا کی چوری کرلی گئی۔جب صبح ڈرائیور س نیند سے بیدار ہوئے توان کو اس چوری کا علم ہوا۔

ڈرائیورس نے اوپل پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔