آندھراپردیش

اے پی میں قرض کی رقم ادانہ کرنے پرتاجرنے ایک شخص کی بیٹی کا اغوا کرلیا

اطلاعات کے مطابق سرینواس راؤ نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل تروپتی کے تاجر آر ایشور ریڈی سے پانچ لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ رقم کی رقم واپس نہ ہونے پر ایشور ریڈی نے سرینواس راؤ کی آٹھویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹی کا اغواکرلیا۔

حیدرآباد: قرض کی رقم ادانہ کرنے پرتاجرنے ایک شخص کی بیٹی کا اغوا کرلیا۔یہ واقعہ ضلع پرکاشم کے
موواوارپالنے گاؤں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


اطلاعات کے مطابق سرینواس راؤ نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل تروپتی کے تاجر آر ایشور ریڈی سے پانچ لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ رقم کی رقم واپس نہ ہونے پر ایشور ریڈی نے سرینواس راؤ کی آٹھویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹی کا اغواکرلیا۔


جمعہ کے روز یومِ آزادی کی تقریب کے بعد جب لڑکی اسکول سے باہر آرہی تھی تو اس وقت ایشور ریڈی نے اسے بہانے سے روکا اور کہا ’’تمہارے والد نے تمہیں گھر بلایا ہے‘‘۔ وہ لڑکی کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر اونگول لے گیا اور راستے میں مٹھائی کھلا کر بہلانے کی کوشش کی۔


اونگول پہنچ کر اغوا کار نے سرینواس راؤ کو فون پر دھمکی دی کہ ’’اگر میرا قرض واپس نہیں کرو گے تو میں تمہاری بیٹی کی جان لے لوں گا‘‘۔ گھبرائے ہوئے والد نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔


پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغوا کار کی شناخت ایشور ریڈی کے طور پر کر لی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور لڑکی کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے۔


یہ واقعہ علاقہ میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے اور عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔