سپریم کورٹ کے سابق جج اجے رستوگی کی نگرانی میں کرور بھگدڑ کی سی بی آئی جانچ کا حکم
اداکار سے سیاستداں بنے وجے کی قیادت والی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کی 27 ستمبر کو ریلی کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو تمل ناڈو کے کرور میں بھگدڑ کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا حکم دیا۔
جسٹس جے کے ماہیشوری اورجسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اجے رستوگی کو تحقیقات کی نگرانی کے لیے کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا۔ عدالت عظمیٰ نے بھگدڑ کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا۔
اداکار سے سیاستداں بنے وجے کی قیادت والی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کی 27 ستمبر کو ریلی کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
عدالت عظمیٰ نے ٹی وی کے اور پنیرسیلوم پچائیمتھو، ایس پربھاکرن، سیلواراج پی، جی ایس منی اور دیگر کی درخواستوں پر اپنا یہ حکم جاری کیا۔ درخواستوں میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بھگدڑ کی تحقیقات کے لیے سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر اسرا گرگ کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا تھا، ‘ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ حکم کیسے دیا گیا۔