حیدرآباد

حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی کا ضمنی انتخاب۔نوٹیفیکیشن جاری

پرچہ نامزدگیاں شیخ پیٹ تحصیلدار دفتر میں وصول کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ضمنی انتخاب کی پولنگ اگلے ماہ 11 کو ہوگی اور 14 کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ 16 کو انتخابی عمل مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق اس ماہ کی 21 تاریخ تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

پرچہ نامزدگیوں کی جانچ 22اکتوبر کوکی جائے گی اور 24 اکتوبر کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔


پرچہ نامزدگیاں شیخ پیٹ تحصیلدار دفتر میں وصول کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
ضمنی انتخاب کی پولنگ اگلے ماہ 11 کو ہوگی اور 14 کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ 16 کو انتخابی عمل مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔


ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے ریٹرننگ آفیسر اور اے آر وی اوز کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ نامزدگی کے عمل کو آسان اور کمیشن کے قواعد کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔


سہولت پورٹل کے ذریعہ پرچہ نامزدگی کا فارم ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے اور آن لائن ہی تفصیلات درج کی جا سکتی ہیں تاہم، آن لائن فارم بھرنے کے باوجود امیدوار کا ذاتی طور پر حاضری دینا ضروری ہے تاکہ دستخط اور حلف نامہ مکمل کیا جا سکے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ تک حاضری لازمی ہے۔