ایشیاء
فلپائن کے شہر سیبو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.95 ڈگری شمالی عرض البلد اور 123.99 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا اور یہ سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
منیلا: فلپائن کے شہر سیبو میں اتوار کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.8 درج کی گئی۔
جی ایف زیڈ، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیولوجیکل سائنسز نے یہ اطلاع دی۔
جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.95 ڈگری شمالی عرض البلد اور 123.99 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا اور یہ سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔