تلنگانہ

ضمنی انتخابات ضروری ہوجائیں گے: ہریش راؤ

بھارت راشٹراسمیتی نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا، جس میں عدالت نے اسپیکر اسمبلی کو منحرف ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹراسمیتی نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا، جس میں عدالت نے اسپیکر اسمبلی کو منحرف ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان

بی آر ایس کے سینئر قائد و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے ہائی کورٹ کے آج فیصلہ کو حکمراں جماعت کانگریس کے منہ پر زبردست طمانچہ قرار دیا اور کہا کہ عدالت کی یہ رولنگ، حکمراں جماعت کانگریس کے لئے ایک بڑا دھکہ ہے جو غیرجمہوری عمل ہے۔

اب یہ صاف ہوچکا ہے کہ پارٹیاں بدلنے والے نااہلی سے بچ نہیں سکتے۔

ہائی کورٹ کے فیصلہ کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کی اس رولنگ سے ہمارے آئین کے اقدار پر برقرار رہنے کا مضبوط موقف ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ضمنی انتخابات ضروری ہوجائیں گے۔

ہریش راؤ نے اس یقین کااظہار کیا کہ ان ضمنی الیکشن میں بی آر ایس ضرورکامیاب ہوگی۔ ہمیں یقین ہے کہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی، عدالت کے احکام کی پاسداری کرے گی۔