کرناٹک

کرناٹک میں دینی مدارس کے تعلق سے رپورٹ طلب

محکمہ تعلیم نے یہ مشق ریاست میں مدارس ِ دینیہ پر امتناع کے ہندو تنظیموں کے مطالبہ کے بیچ شروع کی ہے۔ حکومت نے محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں تقریباً 960 دینی مدرسوں کے بارے میں رپورٹ دے۔

بنگلورو: حکومت ِ کرناٹک نے جمعہ کے دن محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں دینی مدارس کی سرگرمیوں کے تعلق سے رپورٹ دے۔ اس پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

محکمہ تعلیم نے یہ مشق ریاست میں مدارس ِ دینیہ پر امتناع کے ہندو تنظیموں کے مطالبہ کے بیچ شروع کی ہے۔ حکومت نے محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں تقریباً 960 دینی مدرسوں کے بارے میں رپورٹ دے۔

کمشنر محکمہ تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو مدرسوں کی سرگرمیوں کے تعلق سے جامع رپورٹ دے گی۔

بی جے پی حلقوں کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا دینی مدرسوں پر امتناع عائد کرنا ہے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لانا ہے۔

کرناٹک کی بی جے پی حکومت‘ اترپردیش کی حکومت کے خطوط پر مدرسوں کے تعلق سے کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے۔