یوروپ

برطانیہ میں کنگ چارلس سوم کی تصویر والا نئے ڈیزائن کا سکہ

دی سن کے مطابق سکے کے پیچھے کی طرف بادشاہ کے مجسمے والی ہی ڈیزائن ہے جو 2 جون 1953 کو آنجہانی کی تاجپوشی کی یاد میں 1953 کے تاج پر دکھائی دیا تھا۔

لندن: کنگ چارلس سوم پر مشتمل پہلا 50 پینس کا سکہ کرسمس سے پہلے گردش میں آئے گا۔

یہ اطلاع جمعہ کو دی سن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق دی رائل منٹ ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی اور میراث کو منانے کے لیے ایک یادگاری سکے کا مجموعہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ پہلے سکے کے مقابلے اس سکے کا ڈیزائن کچھ خاص طریقے سے تیار کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دونوں میں فرق صاف نظر آرہا ہے۔

دی سن کے مطابق سکے کے پیچھے کی طرف بادشاہ کے مجسمے والی ہی ڈیزائن ہے جو 2 جون 1953 کو آنجہانی کی تاجپوشی کی یاد میں 1953 کے تاج پر دکھائی دیا تھا۔

بادشاہ کے مجسمے کو مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ سکہ رائل منٹ کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے اعزاز میں جاری کیے گئے سکوں کے ایک خاص مجموعہ کا حصہ ہے۔ پانچ پاؤنڈ کے سکے کے ساتھ 50 پینس کے سکے کا ایک یادگاری ایڈیشن بھی فروخت کیا جائے گا۔

برطانیہ کی رائل منٹ کمپنی نے دی سن کو بتایا کہ جب تک نئے سکے جاری نہیں کیے جاتے تب تک پرانے سکے کو گردش میں رکھا جائے گا۔

برطانیہ میں اس وقت ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے والے تقریباً 27 ارب سکے موجود ہیں۔ رائل منٹ نے کہا کہ وہ یکم جنوری سے صرف چارلس سوم والے سکے بنائے گی۔

a3w
a3w