تعلیم و روزگارتلنگانہ
اسرائیل میں ملازمت کیلئے درخواستوں کی طلبی
تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹام کام) کی جانب سے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ اسرائیل میں سمندر پار ملازمتیں فراہم کی جاسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹام کام) کی جانب سے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ اسرائیل میں سمندر پار ملازمتیں فراہم کی جاسکے۔
شٹرنگ، کارپینٹر، سیرامک ٹائیلرس، پلاسٹررس اور آئیرن بنڈرس کی ملازمت کے لئے کافی زیادہ طلب ہے۔ ایک لاکھ 20 ہزار تا ایک لاکھ 38ہزار روپے فی ماہ کے درمیان تنخواہ کا پرکشش پیکیج فراہم کیا جارہا ہے۔
تاہم ٹام کام نے آج اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو اِن ملازمتوں کے لئے درخواست داخل کرنے خواہشمند ہیں کی قابلیت ایس ایس سی ہونی چاہئے۔
ساتھ میں انہیں متعلقہ شعبہ کا کم از کم تین سال کا تجربہ ضروری ہے۔ عمر 21 تا 45 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ اس ماہ کی 20 تا 22 تاریخ کو نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن حیدرآباد میں انٹرویو ہوگا۔