یوروپ

برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

سارے برطانیہ میں واقع شہروں میں زائداز1200 افراد تین ہفتوں کیلئے سیکل رانی کررہے ہیں اور نومنتخبہ لیبر حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروختگی کو روک دے۔

لندن: سارے برطانیہ میں واقع شہروں میں زائداز1200 افراد تین ہفتوں کیلئے سیکل رانی کررہے ہیں اور نومنتخبہ لیبر حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروختگی کو روک دے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

بگ رائیڈ نے جس کو سرگرم کارکنوں نے 2015 کے دوران قائم کیا تھا اُس کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے سائیکل رانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس سال ایونٹس کا آج سے آغاز عمل میں لایا گیا ہے جو لندن، بیلفاسٹ، لیورپول، شیفیلڈ، مانچسٹر، برمنگھم، برسٹال اور ساؤتھ ویلس میں 10 اگست تک جاری رہیں گے۔

بگ رائیڈ کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے قائم کردہ خیراتی اداروں جن میں مڈل ایسٹ چلڈرنس الائنس، دی اماس ٹرسٹ اور غزہ سن برڈس پیرا سائیکلنگ ٹائم بھی شامل ہیں اُن کیلئے فنڈس بھیجمع کئے جارہے ہیں۔ جن کی جانب سے غزہ میں یہ کام جاریہ جنگ کے دوران انجام دیا جارہا ہے۔