تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کے خلاف درج مقدمہ ہائی کورٹ میں کالعدم

اس درخواست پر کئی بار سماعت کرنے کے بعد عدالت نے آج اپنا حتمی فیصلہ سنایا۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعلان کیا کہ گریڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں درج کیا گیا یہ مقدمہ کالعدم کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریوَنت ریڈی کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
آصف آباد کے نو مقررہ ڈپٹی کلکٹر جی جے جوئل کو میوا کی جانب سے تہنیتی تقریب
پروفیسر محمد مسعودؔ احمد کا ادبی دورۂ سولاپور، مشاعروں اور علمی نشستوں میں شرکت
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا

اکتوبر 2019 میں سوریاپیٹ ضلع کے گریڈی پلی پولیس اسٹیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے

ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ ریوَنت ریڈی نے اس مقدمہ کو خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔