حیدرآباد

نہروزوالوجیکل پارک میں لال صندل کی لکڑی کے درختوں کوکاٹنے کا معاملہ

چیف وائلڈ لائف وارڈن لوکیش جیسوال نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زو کے ہرنوں کے انکلوژر کے 7 لال صندل کی لکڑی کے درختوں کو کاٹنے کے واقعہ کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف معاملہ درج کیاجائے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں لال صندل کی لکڑی کے درختوں کوکاٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔چیف وائلڈ لائف وارڈن لوکیش جیسوال نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زو کے ہرنوں کے انکلوژر کے 7 لال صندل کی لکڑی کے درختوں کو کاٹنے کے واقعہ کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف معاملہ درج کیاجائے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

حکام نے کہاکہ بعض لاپتہ صندل کی لکڑیاں زو کے احاطہ کے باہر بکھرئی ہوئی پائی گئیں۔زوحکام کی جانب سے اس سلسلہ میں جامع جانچ کی جارہی ہے تاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی جاسکے۔پارک ڈائرکٹر اور کیوریٹر پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اندرون ایک ہفتہ تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔