دبئی میں عصمت دری، کیرالہ میں رپورٹ، بریلی میں گرفتاری

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ دیر رات کیرالہ پولیس، ملزم ندیم خان(29سالہ) کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم تھانہ عزت نگر تھانہ گرام پرتا پور جیون سہائے کا باشندہ ہے۔

بریلی: اترپردیش کے بریلی میں عزت نگر تھانہ کے رہنے والے ایک نوجوان نے دبئی میں کیرالہ کی ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی اور بعد میں شادی سے انکار کر کے اس سے رابطہ منقطع کرلیا۔ پھر خفیہ طور سے بریلی لوٹ آیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تھانہ عزت نگر پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ دیر رات کیرالہ پولیس، ملزم ندیم خان(29سالہ) کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم تھانہ عزت نگر تھانہ گرام پرتا پور جیون سہائے کا باشندہ ہے۔ سی او (سوئم) آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو کیرالہ پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیرالہ کے اریکور تھانے میں لڑکی نے اپنی تحریری شکایت میں بتایا کہ دبئی میں وہ کنڈکٹر کی نوکری کرتی تھی۔ ملزم ندیم ڈرائیور تھا۔ اسی دوران دونوں کی جان پہچان ہوئی۔ دھیرے دھیرے نزدیکیاں بڑھیں اور ندیم نے لڑکی کو اپنے جال میں پھنانس لیا۔ پھر شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی۔ اس درمیان لڑکی نے جب شادی کی بات کی تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا۔

اس نے کافی عرصہ گذرجانے کے بعد بھی شادی نہیں کی اور اچانک دبئی چھوڑ دیا۔ لڑکی نے ملزم سے فون پر رابطہ کیا تو وہ مختلف بہانے بناتا رہا۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی کیرالہ لوٹ آئی۔

ملزم کے خلاف کیرالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کیرالہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کی۔ اتوار کی شام کیرالہ پولیس کی جانب سے داروغہ ستیہ ناتھ سمیت تین پولیس اہلکار عزت نگر تھانے پہنچے۔ پورا واقعہ عزت نگر پولیس کو بتایا جس کے بعد عزت نگر پولیس کی مدد سے ٹیم نے ملزم کے گھر دھاوا کرتے ہوئے اسے گرفتارکرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button