انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا کیس، ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل

اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے ایک کیس میں ممبئی پولیس نے آج خصوصی عدالت میں 9 افراد بشمول لانس بشنوئی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جو پہلے ہی سے جیل میں قید ہے۔

ممبئی: اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے ایک کیس میں ممبئی پولیس نے آج خصوصی عدالت میں 9 افراد بشمول لانس بشنوئی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جو پہلے ہی سے جیل میں قید ہے۔

1735 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ 6 گرفتار ملزمین اور 3 مفرور ملزمین کے خلاف ہے جو کرائم برانچ کی جانت سے خصوصی مکوکا عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ اس میں تحقیقاتی دستاویزات کی 3 جلدیں بھی شامل ہیں۔ یہ 46 گواہوں کے بیانات پر مشتمل ہے جو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت قلمبند کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مکوکا قانون کے تحت اقبالی بیانات بھی اس میں شامل کئے گئے ہیں۔ 22 پنچ نامہ اور تکنیکی شواہد بھی اس میں شامل ہیں۔ سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر 14 اپریل کی ابتدائی ساعتوں میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے فائرنگ کی تھی۔

ممبئی پولیس نے توثیق کی ہے کہ ایک ملزم کے قبضہ سے برآمد آڈیو لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی آواز سے میل کھاتا ہے۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کے فون سے حاصل ہونے والے آڈیو کو جانچ کے لئے فارنسک لیاب بھیجا تھا۔

انمول کناڈا میں مقیم ہے اور اس کا بھائی و محروس جرائم پیشہ لارنس بشنوئی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ قبل ازیں پولیس نے اطلاع دی تھی کہ لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کرنے والوں کو متحرک کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

اس نے 15 مارچ 2024 کو پنویل میں ہتھیاروں کی سربراہی کی راہ ہموار کی تھی اور انہیں ٹارگٹ کے بارے میں تفصیلات کی فراہم کی تھی انہیں ادا کار کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انمول کی ہدایات کے مطابق فائرنگ کی گئی تھی اور فائرنگ کرنے والوں کو تین لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے۔

a3w
a3w