کھیل

سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔

گالے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان سے بہت سیکھا ہے اور ڈانٹ بھی کھائیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے بازو کیپر سرفراز احمد کے 3000 رنز اور آغا سلمان کے 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈریسنگ روم میں دونوں کو اعزازی ’بلا‘ دیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں رنز کے ہندسے درج تھے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت

عبداللہ شفیق کی 1000 رزن کی کامیابی پر انہیں سرفراز احمد نے اعزازی بلا دیا جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اعزازی بلا بیٹر امام الحق نے پیش کیا۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔

کپتان نے کہا کہ سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے، آخری سیریز میں بھی سرفراز کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا، ڈانٹ بھی کھائی لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھے تاکہ ہم پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

a3w
a3w