تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کے خلاف معاملہ درج

پولیس نے حضورآباد کے بی آرایس رکن اسمبلی پدی کوشک ریڈی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: پولیس نے حضورآباد کے بی آرایس رکن اسمبلی پدی کوشک ریڈی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ معاملہ فرائض سے عہدیداروں کو روکنے پردرج کیاگیا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرکو معطل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس کے دوران احتجاج کیا۔

وہ اوردیگر زیڈپی ٹی سی ارکان میٹنگ ہال پہنچے اورکلکٹرپرمیلاستپتی کو ہال سے جانے سے روک دیا۔انہوں نے دیگر ارکان کے ساتھ بحث وتکراربھی کی۔

شام میں ضلع پریشد سی ای اوسرینواس نے ون ٹاون پولیس سے رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کی۔پولیس نے پدی کوشک ریڈی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w