مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں سمندر پر بنے طویل پُل کا افتتاح

مملکت میں طویل ترین سمندری پل ’شوری‘ کے افتتاح کے بعد بحر احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوری سے منسلک ہوگیا ہے، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں سمندر پر بنے پل ’شوری‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے جو 3.3 کلومیٹر طویل ہے، پل کی وجہ سے بحر احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوری سے منسلک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مملکت میں طویل ترین سمندری پل ’شوری‘ کے افتتاح کے بعد بحر احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوری سے منسلک ہوگیا ہے، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس حوالے سے ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ جزیرہ شوری بحراحمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے، یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے۔ اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بے مثال ہے۔

ریڈ سی کے مطابق ہی ’جزائر امہات‘ میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ جزائر میں 2 بڑے ریزروٹبھی قائم ہوں گے، ریڈ سی سینٹ ریجس ریزروٹ کا ڈیزائر کینگو کوما نے تیار کیا ہے یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا جس کا ڈیزائن فوسٹر اینڈ پارٹنر نے تیار کیا ہے۔

پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک انجینیئر نے اس حوالے سے بتایا کہ جزیرہ شوری کو ساحل سے جوڑنے والے پُل پر آخری کنکریٹ لگا دیا گیا ہے۔ پل کی تیاری میں پیشہ ورانہ انسانی صحت اور سلامتی کے عالمی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔