قومی

تین طلاق دینے پر شوہر اور دیگر 7 کے خلاف کیس درج

ایک خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے اور تین طلاق دینے کے الزام میں ایک شخص اور اس کے 7 ارکان خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

بھدوئی(یوپی) (پی ٹی آئی) ایک خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے اور تین طلاق دینے کے الزام میں ایک شخص اور اس کے 7 ارکان خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

21 سالہ جنت بانو نے اس کے شوہر ڈاکٹر ذین العابدین اور اس کے ارکانِ خاندان کے خلاف ہفتہ کی شام سٹی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر سچیدانند پانڈے نے بتایا کہ جنت بانو کی شادی بھدوئی کے مخدوم پور کے رہنے والے ڈاکٹر عابدین سے 21دسمبر 2024ء کو ہوئی تھی۔

جنت بانو کی شکایت ہے کہ ملزم نے شادی سے قبل کلینک کھلونے اور پیتھالوجی لیاب کھولنے کیلئے 10لاکھ روپے لڑکی والوں سے لئے۔ چند دن بعد ملزم نے سسرال سے مزید 25لاکھ روپے لئے اور کہا کہ سرکاری نوکری کیلئے اسے رشوت دینا ہے۔ ایف آئی آر کے بموجب ملزم نے شادی کے دن ایک لاکھ روپے لئے اور دلہن کو نقلی زیورات ڈالے۔

دلہن والوں کو تیقن دیا گیا کہ اصلی زیورات بعد میں خریدکر دئے جائیں گے۔ فیک جیولری کے مسئلہ پر نکاح کے وقت بحث وتکرار ہوئی تھی لیکن دونوں خاندانوں میں سمجھوتے کے بعد نکاح ہوگیا تھا۔ جنت بانو کا الزام ہے کہ شادی کے 4دن بعد ہی اسے مارا پیٹا گیا اور جہیز کیلئے ہراساں کیا گیا۔

وہ جنوری 2025ء میں اپنے مائیکہ لوٹ آئی۔ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر 5لاکھ روپے نقد اور ایک کار کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2019ء سے ملک میں 3طلاق ممنوع ہے۔