آندھراپردیش

ملک کو30ٹریلین کی معیشت بنانے میں غیر ملکی تجارت مدد گار: پیوش گوئل

گوئل نے کہا کہ 30ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے نشانہ کی تکمیل میں غیر ملکی تجارت یقینا مدد گار ثابت ہوگی۔ ہم، اس نشانہ کی تکمیل کے سفر پر گامزن ہیں اور یہ نشانہ، قابل حصول اور قابل عمل ہے۔

کاکیناڈا (اے پی): مرکزی وزیر کامرس و صنعت پیوش گوئل نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ غیر ملکی تجارت اب حقیقت بننے والی ہے اور یہ ”امرت کال“ میں ہندوستان کو 30ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے میں اہم مدد گار ثابت ہوگی۔

 آج ہم اُس مقام پر پہنچ گئے جہاں سے ہماری ترقی کا سفر مزید آگے جائے گا۔ آئندہ25 برسوں میں اگر ہماری جی ڈی پی،10گنا زائد ہونے کی ہم خواہش رکھتے ہیں،ہم توقع رکھتے ہیں کہ فی کس جی ڈی پی 15ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ معیشت 30ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

 پیوش گوئل نے یہ بات کہی۔مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کے ساتھ کاکیناڈا میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف فارن ٹریڈ کے تیسرے کیمپس کے افتتاح کے بعد بحیثیت مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ آنے والے برسوں میں غیر ملکی تجارت، یقینی طور پرواضح حقیقت بنے والی ہے۔

 جب ہم اگلے 25 سال میں ”امرت کال“ میں کام کریں گے اور ہندوستان ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔ امرت کال، ہندوستان کی آزادی کے100 سال کی طرف لے جارہا ہے۔ جو اپنے بچوں اور نئی نسل کے مستقبل کاتعین کرے گا۔ آپ لوگ، اس سفر کے اہم اسٹاک ہولڈرس ہیں۔

 انہوں نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف فارن ٹریڈ  کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ گوئل نے کہا کہ 30ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے نشانہ کی تکمیل میں غیر ملکی تجارت یقینا مدد گار ثابت ہوگی۔ ہم، اس نشانہ کی تکمیل کے سفر پر گامزن ہیں اور یہ نشانہ، قابل حصول اور قابل عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ30 برسوں کے دوران ہندوستان کی معیشت، ڈالر کے لحاظ سے 11.8 گنا زیادہ فروغ پاچکی ہے اور یہ معیشت300 بلین یا3.5 بلین سے کم امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔گوئل نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں آج ہندوستان کو بڑی ابھرتی معاشی طاقت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

جہاں دیگر ممالک میں کساد بازاری ہے وہیں افراط زر کی شرح5 گنا زائد ہے۔ دنیا، آج ہندوستان سے مدد حاصل کرنا چاہتی ہے کیونکہ ہمارا ملک ایک ابھرتی اقتصادی طاقت ہے۔

سیاسی استحکام، فیصلہ کن قیادت اور معیشت کو بہتر طور پر نمٹنے سے آج دنیا، ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہم اقتصادی طور پر آگے بڑھتے جائیں  گے ویسے ویسے ہماری برآمدات اور درمدآت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ پیوش گوئل نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ ملک ترقی یافتہ موقف دلانے کا بوجھ آپ کے کندھوں پر ہے۔ اس کام کو سرانجام دینے کیلئے آپ کو کام کرنا ہوگا۔ جامع ترقی اور ملک کے تمام علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کی ذمہ داری آپ لوگوں کو لینا ہوگا۔ اور آپ لوگوں کو چاہئے کہ وہ دنیا میں ہندوستان کو وشوا گرو بنائیں۔