شمالی بھارت
طلاق ِ ثلاثہ، مدھیہ پردیش میں شوہر کے خلاف کیس درج
مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں ذریعہ ڈاک 3 خط بھیجتے ہوئے بیوی کو طلاق ِ ثلاثہ دینے پر ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔

رتلام (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں ذریعہ ڈاک 3 خط بھیجتے ہوئے بیوی کو طلاق ِ ثلاثہ دینے پر ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔
پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایشان کے خلاف جو ضلع اُجین کا رہنے والا ہے‘ مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میاریج) ایکٹ 2019کے تحت کیس درج کیا۔
ہیڈ کانسٹیبل امیت بھاؤسن نے یہ بات بتائی۔ اس نے کہا کہ جوڑے کی شادی نومبر 2020 میں ہوئی تھی اور سسرال والے خاتون کو جہیز کے لئے ہراساں کررہے تھے۔
خاتون نے میکہ واپس آکر جہیز ہراسانی کی شکایت درج کرائی۔ ایشان نے 28 فروری‘ 2 اپریل اور 8 مئی کو ذریعہ ڈاک 3 لیٹرس بھیجتے ہوئے بیوی کو تین طلاق دے دی۔ یہ لیٹرس پولیس کو سونپ دیئے گئے۔