شمالی بھارت
مدرسہ طالب علم کی نعش درخت سے لٹکی پائی گئی
سہارنپور کے موضع پڑولی میں پیر کی صبح ایک 19 سالہ مدرسہ طالب ِ علم کی نعش درخت سے لٹکی پائی گئی۔

سہارنپور(یوپی): سہارنپور کے موضع پڑولی میں پیر کی صبح ایک 19 سالہ مدرسہ طالب ِ علم کی نعش درخت سے لٹکی پائی گئی۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہات) ساگر جین نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بہار کا رہنے والا محتشم صرف 2ماہ قبل موضع پڑولی کے مدرسہ ناصرالعلوم میں پڑھنے آیا تھا۔
اتوار کے دن اس کا رشتہ کا بھائی جو اسی مدرسہ میں زیرتعلیم ہے‘ دکھائی نہیں دیا۔ محتشم اس کی تلاش میں نکلا۔ رشتہ کا بھائی شام میں مدرسہ واپس آگیا لیکن محتشم کی واپسی نہیں ہوئی۔
رات میں محتشم کے واپس نہ آنے پر مدرسہ کے ذمہ داروں نے پولیس کو خبر دی۔ تلاشی لینے پر وہ گاؤں کے باہر ایک درخت سے لٹکا پایا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس کے بموجب ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا اس نے خودکشی کی یا کسی نے اسے مارڈالا۔