دہلی

بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے: نریندر مودی

قومی روزگار میلے میں 70,000 لوگوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ''آپ نے کچھ دن پہلے میڈیا رپورٹس دیکھی ہوں گی، اخبارات اور ٹی وی میں بہت کچھ دیکھا گیا تھا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ خاندانی نظریہ کی سیاسی جماعتیں بدعنوانی اور اقربا پروری پر چلتی ہیں اور نوجوانوں اور عام لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع کے ‘ریٹ کارڈ’ بناتی ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نوجوانوں کے مستقبل کو سیف گارڈ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
سیاسی جماعتیں ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں، علی گڑھ کے اقلیتی رائے دہندوں کا احساس

آج یہاں قومی روزگار میلے میں 70,000 لوگوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ”آپ نے کچھ دن پہلے میڈیا رپورٹس دیکھی ہوں گی، اخبارات اور ٹی وی میں بہت کچھ دیکھا گیا تھا۔

اس میں ایک ریاست کی بات کی جاتی ہے، اور کیا بحث ہوتی ہے، ایک ریاست میں ’نوکری کے بدلے نقدی‘ گھپلے کی جانچ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں، وہ ملک کے نوجوانوں کے لئے کافی تشویش کا موضوع لیکر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ریاست کا کیا نظام ہے، کیا بات ابھر کر آئی ہے، اگر آپ کو سرکاری نوکری چاہیے تو ہر عہدے کے لیے، جیسے ہوٹل میں کھانا کھانے جائیں تو ریٹ کارڈ ہوتا ہے، ہر پوسٹ کے لیے ریٹ کارڈ؟” ریٹ کارڈ بتایا گیا اور ریٹ کارڈ بھی کیسا ہے، چھوٹے غریبوں کو لوٹا جا رہا ہے، اگر آپ جھاڑو دینے والے کی نوکری چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو یہ ریٹ ادا کرنا پڑے گا، آپ کو اگر آپ ڈرائیور کی نوکری چاہئے تو ڈرائیور کی نوکری کا یہ ریٹ ہوگا، اگر آپ کلرک کی نوکری، ٹیچر کی نوکری، نرس کی نوکری چاہئے تو آپ کو یہ ریٹ ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ آپ سوچئے کہ اس ریاست میں ہر عہدے کے لیے ‘ریٹ کارڈ’ چلتا ہے اور کٹ منی کا کاروبار چلتا ہے، ملک کے نوجوان کہاں جائیں گے۔ یہ خود غرض سیاسی جماعتیں روزگار کے لیے ‘ریٹ کارڈ’ بناتی ہیں۔

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کا نام لیے بغیر مسٹر مودی نے کہا، “کچھ دن پہلے ایک اور معاملہ سامنے آیا تھا۔ ریلوے کے ایک وزیر نے غریب کسانوں کو نوکری دینے کے بدلے ان کی زمینیں لکھوا لیں۔ نوکری کے بدلے زمین نظام وہ بھی کیس سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) میں چل رہا ہے، عدالت میں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دو چیزیں ہیں، ایک طرف خاندانی اقربا پروری کرنے والی جماعتیں ،بدعنوانی میں روزگار کے نام پر نوجوانوں کو لوٹنے والی جماعتیں ، جاب ریٹ کارڈ، ہر چیز میں ریٹ کارڈ، ہر چیز میں کٹ منی، دلالی۔

a3w
a3w