شمالی بھارت
مدھیہ پردیش میں 3 طلاق دینے پر کیس درج
جہیز کے مطالبہ پر مئی میں سسرالی مکان سے نکال دیا گیا۔ اگست میں جب وہ سسرال لوٹی تو شوہر نے اسے 3 طلاق دے دی۔ خاتون کی شکایت پر شوہر‘ خسر اور دیگر 3 سسرالی عزیزوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
کھرگون: مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں بیوی کو وقت ِ واحد میں 3 طلاق دینے پر ایک شخص اور اس کے خاندان کے 5 ارکان کے خلاف کیس درج ہوا ہے۔ مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میریج) ایکٹ کی رو سے 3 طلاع ممنوع ہے۔
منگل کے دن 23 سالہ خاتون کوتوالی پولیس سے رجوع ہوئی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے 3 طلاق دے دی اور اسے جہیز کے لئے ہراساں کیا گیا۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن انچارج بی ایل منڈلوئی نے بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 10ماہ قبل ایک 26 سالہ شخص سے اس کی شادی ہوئی تھی جو دودھ بیچتا ہے۔
اسے جہیز کے مطالبہ پر مئی میں سسرالی مکان سے نکال دیا گیا۔ اگست میں جب وہ سسرال لوٹی تو شوہر نے اسے 3 طلاق دے دی۔ خاتون کی شکایت پر شوہر‘ خسر اور دیگر 3 سسرالی عزیزوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔