دہلی

لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
اڈوانی کو تشدد میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی قبروں کے سہارے ایوارڈ کا حصول: اویسی
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایکس پر یہ جانکاری دی۔ مسٹر مودی نے لکھا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مسٹر لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ میں نے ان سے بھی بات کی اور انہیں اس اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔

ہمارے دور کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک، ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ ان کی زندگی زمینی سطح پر کام کرنے سے شروع ہوکر ہمارے نائب وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے تک ہے۔ انہوں نے ہمارے وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ ان کی پارلیمانی مداخلت ہمیشہ مثالی رہی ہے۔

اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، "ملک کے سینئر لیڈر اور ہمارے رہنما، محترم لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن کا اعلان بہت خوشگوار اور مسرت بخش ہے۔ اڈوانی جی نے آزادی کے بعد ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔