تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیرگنگولا کملاکر کو سی بی آئی کی نوٹس
سی بی آئی کے عہدیداروں نے تین دن پہلے دہلی کے تمل ناڈو بھون میں سرینواس کو گرفتار کیا تھا، انہیں شبہ ہے کہ فرضی آئی پی ایس عہدیدارسرینواس سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کا نام لے کر دھوکہ دے رہا ہے۔

حیدرآباد: سی بی آئی حکام نے تلنگانہ کے وزیربی سی ویلفیئر گنگولا کملاکر کو نوٹس جاری کی۔ بتایاجاتا ہے کہ دہلی میں گرفتار کئے گئے نقلی آئی پی ایس سرینواس کے معاملے میں نوٹس دی گئی ہے۔
آج صبح کریم نگر میں گنگولا کملاکر کے مکان پر سی بی آئی عہدیدارپہنچے اور وزیرموصوف کی عدم موجودگی پر ان کے ارکان خاندان کو یہ نوٹس دیتے ہوئے ان کے دستخط لئے۔
سی بی آئی کے عہدیداروں نے تین دن پہلے دہلی کے تمل ناڈو بھون میں سرینواس کو گرفتار کیا تھا، انہیں شبہ ہے کہ فرضی آئی پی ایس عہدیدارسرینواس سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کا نام لے کر دھوکہ دے رہا ہے۔