شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

سڑک پر مسلم لڑکی کے ساتھ نامناسب انداز میں چھیڑ چھاڑ، ملزم وشال ٹھاکر گرفتار (ویڈیو وائرل)

ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مذکورہ واقعہ کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

لکھنو: اترپردیش کے میرٹھ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ سڑک پر جارہی برقعہ پوش مسلم خاتون کے ساتھ دست درازی اور چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مذکورہ واقعہ کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

وشال ٹھاکر مسلم لڑکی کو نہ صرف دھکا ماررہا ہے بلکہ اُسے نامناسب انداز میں چھورہا ہے۔ ملزم نے پیچھے سے لڑک کو انتہائی نامناسبت انداز سے چھونے کی کوشش کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم 45 سالہ وشال ٹھکر کی شناخت کرکے اُسے حراست میں لے لیا اور اُسے جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2023 میں، خواتین کے قومی کمیشن نے خواتین کے خلاف جرائم کی 28,811 شکایات درج کیں، اتر پردیش ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔

اتر پردیش میں سب سے زیادہ 55 فیصد کیسز سامنے آئے، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی خواتین، جن میں مذہبی اقلیتیں اور دلت شامل ہیں، جنسی ہراسانی کا سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں۔