دہلی

منیش سسودیا کو پانچ دن کی تحویل میں دینے سی بی آئی کی درخواست

سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ایکسائز گھوٹالے کی سازش انتہائی منصوبہ بند اور خفیہ طریقے سے رچی گئی تھی۔

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے خصوصی عدالت سے انہیں پانچ دنوں کی سی بی آئی کی تحویل دینے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس ایم ایل سی کو یتا ای ڈی کے سامنے پیش
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ایکسائز گھوٹالے کی سازش انتہائی منصوبہ بند اور خفیہ طریقے سے رچی گئی تھی۔

مسٹر سیسودیا کی جانب سے ان کے وکیل نے ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کچھ کہنا نہیں چاہتا ہے تو یہ گرفتاری کی بنیاد نہیں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر سیسودیا کو کل آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں آج ریمانڈ کے لیے دہلی کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران مسٹر سیسودیا کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔