حیدرآباد

عوام کا جانی نقصان نہ ہو‘ عہدیداروں کو ریلیف اقدامات کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

کے ٹی آر نے کہاکہ ریاست بھر میں جاری شدید بارش کی وجہ سے قدیم اور مخدوش عمارتو ں کے منہدم ہونے کا امکان ہے، ایسے میں وزیر نے عہدیداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے اس طرح کی عمارتوں کے انہدام میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات، آئی ٹی و صنعتیں کے تارک راما راؤ نے متعلقہ عہدیداروں کو ریلیف اقدامات کرنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ جانی نقصان نہ ہو۔ وزیر نے آج پرگتی بھون میں بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار اور جی ایچ ایم سی اور محکمہ آبرسانی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ  ویڈیو کانفرنس کی۔

ریاست بھر میں جاری شدید بارش کی وجہ سے قدیم اور مخدوش عمارتو ں کے منہدم ہونے کا امکان ہے، ایسے میں وزیر نے عہدیداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے اس طرح کی عمارتوں کے انہدام میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے خصوصی طور پر عہدیداروں کو ان علاقوں پر توجہ دینے کی ہدایت دی جو بارش کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اس کے حساب سے ریلیف اقدامات کیے جائیں۔چھوٹے پلوں اور برجس کے علاقوں پر زور دیا جائے اور ان علاقوں میں شہریوں کو چوکس کرنے وارننگ کے بوڈرس آویزاں کیے جائیں۔ مقامی پولیس، آبپاشی، مال اور برقی محکمہ کے عہدیداروں کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔