حیدرآباد

این ڈی آر ایف وسائل کی تقسیم میں بھی تلنگانہ کے ساتھ مرکز کا تعصب: ہریش راؤ

تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لیے عبوری راحت کے لیے 5,000 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہریش راؤ نے ریاست سے بی جے پی کے آٹھ ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کرنے کے باوجود تلنگانہ کے ساتھ ناروا سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی۔

حیدرآباد: سابق وزیر اور سینئر بی آر ایس ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے وسائل کی تقسیم میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے مرکز سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو آندھرا پردیش کے مقابلہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے نصف سے بھی کم فنڈز تفویض کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

مرکزی حکومت نے منگل کو ریاست میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے مرکزی حصہ کے طور پر تلنگانہ کو 416.8 کروڑ روپے اور آندھرا پردیش کو 1,036 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ فنڈ (SDRF) اور حالیہ سیلاب کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کی طرف سے پیشگی ادائیگی ہے۔

تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لیے عبوری راحت کے لیے 5,000 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہریش راؤ نے ریاست سے بی جے پی کے آٹھ ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کرنے کے باوجود تلنگانہ کے ساتھ ناروا سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی۔

 انہوں نے کہا تلنگانہ کو مرکزی بجٹ میں صفر دیا گیا ہے۔ ریاست کو کوئی مخصوص گرانٹ مختص نہیں کی گئی۔ اور اب، آندھرا پردیش کو دیے گئے فنڈز کا نصف سے بھی کم، مختص کیا گیا۔ انہوں نے مودی سے جاننا چاہا کہ کیا سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا یہی مطلب ہے؟۔

a3w
a3w