تلنگانہ

مرکز نے تحفظات میں امکانی اضافہ کوروکنے مردم شماری نہیں کرائی: ریونت ریڈی

کمرم بھیم آصف آباد میں کانگریس کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس تعلیم اور روزگار میں مختلف طبقات کو حاصل تحفظات ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت نے 2021 میں مردم شماری اس لئے نہیں کرائی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

 کیونکہ ملک بھرمیں ذات پات کی اساس پر سروے کرانے کے کانگریس کے مطالبہ پر تحفظات میں اضافہ کا امکان پیدا ہوگیا تھا جبکہ بی جے پی نے پہلے ہی ریونت ریڈی کے ان الزامات کومسترد کردیا کہ بھگوا جماعت تحفظات ختم کرناچاہتی ہے۔

عادل آباد میں پارٹی کی ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے جو پردیش کانگریس کے صدر بھی ہیں کہاکہ 2021 میں مردم شماری نہیں کرائی گئی جبکہ مرکز کویہ کام انجام دینا تھا۔

 وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مردم شماری کرانے کی ذمہ داری لینا چاہیے تھا مگر ان دونوں نے 2021میں مردم شماری نہ کرانے کی مبینہ طورپرسازش کی‘ مردم شماری نہ کرانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کانگریس نے مردم شماری کیساتھ ذات کی اساس پر پسماندہ طبقات کا سروے کرانے کا مطالبہ کیاتھا۔

 صرف مردم شماری کرانے کا مطالبہ کافی نہیں تھا مگر پسماندہ طبقات کا ذات پرمبنی سروے کرانے کا کانگریس کا مطالبہ سامنے آیا۔ اگر کاسٹ سروے کرایا جاتاتو کانگریس 27 فیصد بی سی کوٹہ نافذکرتی جن پسماندہ طبقات کی آبادی 50 فیصد سے زائد ہے ان کے تحفظات میں اضافہ کی ناگزیر صورتحال پیدا ہوتی۔

آبادی کے تناسب سے ایس سی اور ایس ٹی کے ریزر ویشن میں بھی اضافہ ہوتامگر تحفظات میں ناگزیر اضافہ کی صورتحال کو پیدا ہونے سے روکنے کیلئے بی جے پی نے 2021 کی مردم شماری نہیں کرائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحفظات ختم کرنے کیلئے بی جے پی خفیہ ایجنڈہ پر کام کررہی ہے۔

 ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اگر موجودہ الیکشن میں بی جے پی کو400 نشستیں ملتی ہیں تو ایسی صورت میں بھگواپارٹی دوتہائی اکثریت سے ایس سی‘ایس ٹی اوربی سی تحفظات برخاست کردے گی جبکہ کانگریس اوبی سی رائے شماری کے بعد اریزرویشن میں اضافہ کرے گی جبکہ کانگریس کومرکز میں اقتدار ملے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے ان مسائل کواٹھایاتو امیت شاہ نے دہلی پولیس کے ذریعہ میرے خلاف کیس درج کرایا۔کمرم بھیم آصف آباد میں کانگریس کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس تعلیم اور روزگار میں مختلف طبقات کو حاصل تحفظات ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔

جمعرات کے روز کمرم بھیم آصف آباد میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ مرکزکی بی جے پی حکومت نے 10سال میں ایک بار کی جانے والی مردم شماری کا 2021 میں اہتمام نہیں کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ نے تحفظات پرخاست کرانے کے مبینہ مقصد کے تحت مردم شماری کرانے سے گریز کیاہے۔

انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ بی جے پی کی سازشوں سے چوکس رہیں۔ انہوں نے ضلع عادل آباد کیلئے ایک یونیورسٹی‘ پالی ٹیکنیک کالج کے قیام کیساتھ آبپاشی سہولتوں کوفروغ دینے کا وعدہ کیااور کہاکہ وہ بی جے پی کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حلقہ لوک سبھا عادل آباد سے کانگریس امیدوار اترم سگناکوکامیاب بنائیں۔