مذہب

واٹس ایب میسیج کو آگے بڑھانا

میسیج کی حیثیت بنیادی طور پر ایک خبر کی ہے، اگر یہ صرف معلومات پر مبنی ہوں تو یہ کوئی پیغام اور دعوت نہیں ہوگی۔

سوال:واٹس ایپ پر بعض ایسے میسیج آتے ہیں، جن کا دینی اعتبار سے درست اور معتبر ہونا معلوم ہے، بعض ایسے میسیج ہوتے ہیں، جو برائی کو بڑھانے والے ہوتے ہیں اور بعض معلومات مہیا کرنے والے ہوتے ہیں،

متعلقہ خبریں
گائے کے پیشاب سے علاج
جس کا انتقال ہوجائے اور زکوٰۃ ادانہ کرپائے
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

جن کا تعلق دنیوی امور سے ہوتا ہے؛ لیکن یہ معلومات درست ہیں یا نہیں، اس کا اندازہ نہیں ہوتا ، تو ان مختلف قسموں کے میسیج کو آگے بڑھانے کا کیا حکم ہوگا؟
( محمد شفیع الدین، سنتوش نگر)

جواب:میسیج کی حیثیت بنیادی طور پر ایک خبر کی ہے، اگر یہ صرف معلومات پر مبنی ہوں تو یہ کوئی پیغام اور دعوت نہیں ہوگی،

تو اگر اس کا جھوٹ ہو نامعلوم نہ ہو، یا وہ دوسروں کے لئے نقصان اور دھوکہ کا سبب نہیں بنتا ہو تو اس کو آگے بڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے،

اور اگر وہ ایسا میسیج ہو جس سے برائی کی تحریک پیدا ہوتی ہو جیسے فحاشی اور ناجائز تصویر ہو تو اس کا آگے بڑھانا جائز نہیں ہوگا؛

کیوں کہ یہ ایک طرح سے برائی کی دعوت ہے اور جو حکم گناہ کرنے کا ہے، وہی حکم اس کی دعوت دینے کا ہے۔

a3w
a3w