شمالی بھارت

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان انتقال کر گئے

ہندوستانی بائیں بازو کی سیاست میں ان کا نام کافی مقبول تھا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی کافی سرگرم تھے۔ کسانوں اور مزدوروں کے لیے اپنے کام کی وجہ سے سیاست دانوں میں ان کی ایک الگ پہچان تھی۔

لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 71 سال تھی۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

انجان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں تقریباً ایک ماہ سے زیر علاج تھے جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ سی پی آئی لیڈر نے 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا۔

ہندوستانی بائیں بازو کی سیاست میں ان کا نام کافی مقبول تھا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی کافی سرگرم تھے۔ کسانوں اور مزدوروں کے لیے اپنے کام کی وجہ سے سیاست دانوں میں ان کی ایک الگ پہچان تھی۔

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری سمیت کئی سیاست دانوں اور دانشوروں نے مسٹر انجان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔