مرکزی بجٹ متوازن اور بہتر: کشن ریڈی
کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے مقصد کے طور پر غریبوں کو خوش کرنے اور کسانوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ اور کانکنی کشن ریڈی نے مرکزی بجٹ کو متوازن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے، اس کا مقصد آتما نربھار بھارت کی تعمیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز نے متوسط طبقہ اور اعلیٰ متوسط طبقہ کو ٹیکس سے راحت دینے کا اعلان کیا اوراس بجٹ سے قومی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کسانوں، صنعت کاروں اور عام آدمی جو سڑکوں پر دکانداری کرتا ہے کو فائدہ پہنچانے کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے مقصد کے طور پر غریبوں کو خوش کرنے اور کسانوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکز نے ایک کروڑغریب اور متوسط طبقہ کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں 10 لاکھ کروڑ روپے کی ضمانت دی ہے۔ حکومت نے بجٹ میں 4 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے کئی تجاویز پیش کی ہیں۔
کشن ریڈی نے کہا ہم نے زراعت اور اس سے مربوط شعبوں کے لیے بجٹ میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مودی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے کی اسکیموں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مرکز نے ملک کے عوام کی ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوئے بہترین بجٹ تیار کیا ہے۔