حیدرآباد

ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ

مرکزی وزیر و بی جے پی تلنگانہ کے صدر کشن ریڈی نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ہر ایک بالغ شہری سے 13 مئی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و بی جے پی تلنگانہ کے صدر کشن ریڈی نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ہر ایک بالغ شہری سے 13 مئی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
چندبے وقوف لوگ مودی کو دیوتا بناتے ہیں: کے ٹی آر
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں کسی بھی انتخابات میں پولنگ 40 فیصد سے زیادہ نہیں درج کی جا رہی ہے۔ہم اس بار پارلیمنٹ انتخابات میں حیدرآباد میں ووٹنگ کے فیصد کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو شکایات رہتی ہے کہ شہر میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے مگر کوئی یہ سوچنے تیار نہیں ہے کہ حق راے دہی سے کیوں کر استفادہ نہیں کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ شہریان کو تنقید کاجتنا حق ہے اتنا ہی ووٹ ڈالنے کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کواپنے اپنے حلقوں میں رائے دہی کے متعلق بات کرنی چاہیے اور پارلیمانی انتخابات میں ترقی پسند لیڈروں کو ووٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں پاکستان ایک کھیل بن گیا ہے اور ملک کو تماشہ بنا دیا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ساڑھے 9 سالوں میں آئی ایس آئی کے دہشت گردوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکواتے ہوئے مودی نے 25 ہزار ہندوستانیوں کو وطن واپس لائے جو ان ممالک میں پھنسے ہوئے تھے۔

انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ملک کیسا تھا؟ کشن ریڈی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں اس فرق کو دیکھ کر ووٹ دیں۔