حیدرآباد

صدرنشین حج کمیٹی کا دورہ شمس آباد ایرپورٹ،عازمین حج کو بہترسہولتیں فراہم کرنے عہدیداروں کو ہدایت

جی ایم آراتھاریٹیز نے مولانا کو بتایاکہ عازمین کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خواتین عازمین ومردحضرات کیلئے دوعلٰحدہ وضوخانے اور بیک وقت نماز ادا کرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: مولاناسید غلام افضل بیابانی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے منگل 19مارچ کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایرپورٹ اتھاریٹیز نے مولاناسید غلام افضل بیابانی کو ایرپورٹ پر عازمین حج کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق مختلف مقامات کا معائنہ کروایا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 جی ایم آرایرپورٹ اتھاریٹیز نے عازمین حج کوٹھہرانے کی جگہ‘ وضو اور نماز اداکرنے کی جگہ کا معائنہ کروایا۔ جی ایم آراتھاریٹیز نے مولانا کو بتایاکہ عازمین کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خواتین عازمین ومردحضرات کیلئے دوعلٰحدہ وضوخانے اور بیک وقت نماز ادا کرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔

ٹھہرانے کے انتظامات کا بھی معقول بندوبست کیاگیا ہے اور بیت الخلاؤں کیلئے بھی علٰحدہ علٰحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مولانا نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ عہدیداروں کو ضروری ہدایتیں دیں اور عازمین حج کیلئے  بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی تاکید کی۔

 اس موقع پر محمد مجیب الدین رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘شیخ لیاقت حسین ایگزیکیٹیو آفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘ عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے علاوہ ایرپورٹ کے عہدیدار موجود تھے۔