حیدرآباد

نمس کے ایڈمن اسٹاف کا دھرنا

تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر شہر حیدرآبا دکے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) کے ایڈمن اسٹاف نے خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

حیدرآباد : تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر شہر حیدرآبا دکے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) کے ایڈمن اسٹاف نے خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

جس کے نتیجہ میں آوٹ پیشنٹ ٹوکن کی اجرائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والے مریضوں کو کافی مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔

6ماہ پہلے ان اسٹاف ارکان نے انتظامیہ سے بات چیت کی تھی اور تنخواہوں میں اضافہ کی درخواست کی تھی۔ٹکنیکل اور نان ٹکنیکل اسٹاف نے بھی احتجاج کیا۔

a3w
a3w