حیدرآباد

حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو پیر 15 جنوری تک جملہ 11 ہزار 147 عازمین حج کی درخواستیں وصول ہوئیں۔ جن میں 70 برس سے زائد عمر کی جملہ درخواستیں صرف 378 ہیں۔ جو منتخب محفوظ زمرہ کی تعریف میں آتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو پیر 15 جنوری تک جملہ 11 ہزار 147 عازمین حج کی درخواستیں وصول ہوئیں۔ جن میں 70 برس سے زائد عمر کی جملہ درخواستیں صرف 378 ہیں۔ جو منتخب محفوظ زمرہ کی تعریف میں آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول

جناب عرفان شریف اے ای او تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ کا دفتر تین دن تعطیلات کے باوجود کھلا رہا اور عازمین حج کی درخواستوں کو آن لائن کردیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حج کمیٹی کو گزشتہ کے بہ نسبت اس برس زیادہ درخواستیں وصول ہوئیں۔ عنقریب قرعہ اندازی (ڈرا) کا عمل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست تلنگانہ سے بغیر محرم کے 45 برس سے زائد کی عمر کی خواتین کی صرف 119 درخواستیں وصول ہوئیں۔ عرفان شریف نے کہا کہ عازمین حج جو آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں وہ روزانہ اخبارات کا مطالعہ کرتے رہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا ویب سائیٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔

قرعہ اندازی تاریخ کے اعلان کے بعد جن عازمین حج کا نام ڈرا میں آئے گا‘ ان کو پہلی اور دوسری قسط کی ادائیگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 040 – 23298793 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔