تلنگانہ

ایمرجنسی میں اسپتال لے جا رہے شہری پر چالان، ٹریفک پولیس کے رویہ پر عوام برہم

مانصاحب ٹینک کے قریب ایک شہری، مسیح الدین اپنی ننھی بچی کو ہنگامی حالت میں اسپتال لے جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچی کے ناک میں انار کا بیج پھنس گیا تھا جس سے اُسے سانس لینے میں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔

حیدرآباد: شہر میں ٹریفک پولیس کا ایک ایسا رویہ سامنے آیا ہے جس پر شہری برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مانصاحب ٹینک کے قریب ایک شہری، مسیح الدین اپنی ننھی بچی کو ہنگامی حالت میں اسپتال لے جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچی کے ناک میں انار کا بیج پھنس گیا تھا جس سے اُسے سانس لینے میں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔

ایسی سنگین صورتحال کے باوجود… گولکنڈہ ہوٹل کے قریب ٹریفک پولیس نے اِس کی گاڑی روک لیا اور 1200 روپے کا چالان عائد کر دیا۔

مسیح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو بار بار بتایا کہ یہ ایمرجنسی کیس ہے، حتیٰ کہ اسپتال کی فائلیں بھی دکھائیں… لیکن پولیس نے ایک نہ سنی۔

شہری نے یہ بھی الزام لگایا کہ چالان کرنے کے لیے وہاں کسی ASI رینک کے آفیسر کی موجودگی لازمی ہوتی ہے… لیکن اُس وقت کوئی سینئر عہدیدار موجود نہیں تھا۔ یہ معاملہ سامنے آتے ہی… عوام میں سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر انسانیت سے بڑھ کر بھی کوئی ڈیوٹی ہو سکتی ہے؟”